21 جون ، 2012
کراچی… جرمن قونصل جنرل ڈاکٹر کیلنر نے کہا ہے کہ یورپی یونین کو اگر پاکستان میں چائلڈ لیبر کے شواہد ملے تو جی ایس پی پلس کا معاملہ کھٹائی میں پڑ سکتا ہے۔ پاکستان ریڈی میڈ گارمنٹس منیو فیکچررز ایسوسی ایشن کے ممبران سے خطاب کرتے ہوئے جرمن قونصل جنرل کا کہناتھا کہ پاکستان کو جی ایس پی پلس اسٹیٹس دینے کے لیے یورپی ممالک میں بات چیت جاری ہے اور کامیابی کے لیے ضروری ہے کہ پاکستان چائلڈ لیبر اور اس قسم کے دوسرے مسائل پر جلد قابو پائے۔ توانائی بحران کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ کراچی کے علاوہ پورے ملک میں توانائی کا بحران ہے اور پاکستانی صنعت کو نقصان سے بچانے کے لے توانائی کا بحران ختم کرنا ہو گا۔ سرمایا کاری کے حوالے سے ڈاکٹر کیلنر کا کہنا تھا کہ امن و امان کا مسئلہ حل ہوجائے تو کراچی میں دبئی جیسی ترقی ہوسکتی ہے۔