پاکستان
21 جون ، 2012

جمہوری تسلسل کیلئے نا اہلی کا عدالتی فیصلہ تسلیم کیا ، حاجی عدیل

جمہوری تسلسل کیلئے نا اہلی کا عدالتی فیصلہ تسلیم کیا ، حاجی عدیل

اسلام آباد… عوامی نیشنل پارٹی نے وزیراعظم عہدہ کیلئے مخدوم شہاب الدین کی مکمل اور غیر مشروط حمایت کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہاہے کہ یوسف رضا گیلانی کی نااہلی سے متعلق عدالتی فیصلے کو جمہوریت کی خاطر تسلیم کیا گیا ہے اے این پی کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس قائمقام صدر سینیٹر حاجی عدیل کی زیر صدارت اسلام آباد میں ہوا، اس میں قومی اسمبلی کے کل ہونے والے اجلاس کے حوالے سے تبادلہ خیال بھی کیا گیا، بعد میں میڈیا کو بریفنگ میں حاجی عدیل نے کہاکہ ہم مخدوم شہاب الدین کی بھرپوراور غیر مشروط حمایت کرتے ہیں،انہوں نے یوسف رضا گیلانی کی نااہلی کے حوالے سے کہاکہ سپریم کورٹ نے مقبول فیصلہ نہیں کیا،نہ چاہتے ہوئے بھی عدلیہ کے فیصلے تسلیم کررہے ہیں ، اس فیصلے کو جمہوری تسلسل کے لئے تسلیم کیا گیا ہے، پارلیمنٹ سپریم ہے، عدالتی فیصلے پر پارلیمنٹ میں بحث کریں گے۔

مزید خبریں :