28 اکتوبر ، 2016
جہلم میں زہریلی شراب پینےسے 7افراد ہلاک اور ایک کی حالت تشویش ناک ہے ،جسےراولپنڈی کے اسپتال منتقل کردیاگیا ہے،پولیس نے تحقیقات شروع کردی ہیں ۔
جہلم کے علاقہ کرسچن کالونی روہتاس روڈ میں گزشتہ رات شادی کی تقریب میں شریک 8 افراد نے کچی شراب پی، جس سے ان کی حالت غیر ہوگئی ۔
متاثرہ افراد کو اسپتال منتقل کیا جارہا تھا کہ 4افراد راستے میں ہی دم توڑ گئے جبکہ 3دوران علاج جان سے گئے،ایک شخص کو تشویش ناک حالت میں راولپنڈی کے اسپتال منتقل کردیاگیا ہے ۔
ہلاک ہونے والے5افراد کا تعلق کرسچن کالونی ،ایک کا جادہ اور ایک کا سعیلہ سے ہے ۔