28 اکتوبر ، 2016
لاہورہائی کورٹ نے 4بچوں کو باپ کی تحویل سے لے کر ماں کے حوالے کرنے کا حکم دیدیا،شوہر نے بیوی پر تشدد اور بچے چھین کر گھر سے نکال دیا تھا ۔
جسٹس سردار شمیم خان نے پنڈی بھٹیاں کی رہائشی جنت بی بی کی درخواست پرسماعت کی،درخواست گزار نے الزام عائد کیا کہ اس کے شوہرناصر نے گھریلو جھگڑے اور مارپیٹ کے بعد بچے چھین لیے اور اسے گھر سے نکال دیا ،اس نے عدالت سے بچوں کی تحویل دلوانے کی استدعا کی ۔
عدالت نےچاروں بچوں کو ماں کے حوالے کرنے کا حکم دیا ،اس موقع پر ماں بچوں سے لپٹ کر اور انہیں گلے لگا کر روتی رہی،بچوں میں 8سال کا آصف، 6سال کا لالام 4 سال کی شمائلہ اور ڈیڑھ سالہ سمیرا شامل ہیں۔