30 اکتوبر ، 2016
وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ حکومت اقلیتوں کے مساوی حقوق کےلیے پر عزم ہے،ہندو برادری اور دوسری اقلیتوں کا ملکی ترقی میں کردار قابل تحسین ہے۔
دیوالی کے موقع پر وزیر اعظم نواز شریف نے ہندو برادری کو مبارکباد کے پیغام میں کہا کہ دیوالی روشنیوں اور خوشیوں کا تہوار ہے، اس تہوار پر ضرورت مندوں کی مدد کریں اور اپنے سے کم حیثیت لوگوں کو یاد رکھیں۔
وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان کے سماجی، معاشی اور سیاسی میدان میں ہندو برادری کے لوگوں کا کردار قابل تحسین ہے،متنوع مذہبی عقائد ہمارے ملک کی مضبوطی کا ذریعہ ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بابائے قوم نے تمام اقلیتوں کو ملک میں مذہبی آزادی دی،دعا ہے کہ روشنیوں کا تہوار سب کی زندگیوں میں خوشیاں لائے۔