پاکستان
30 اکتوبر ، 2016

بھارتی فائرنگ سے 4 شہری زخمی، پاک فوج کا بھرپور جواب

بھارتی فائرنگ سے 4 شہری زخمی، پاک فوج کا بھرپور جواب

 

ورکنگ بائونڈری پر بھارت کی بلااشتعال فائرنگ کا سلسلہ گزشتہ روز سے جاری ہے ۔ بھارتی فائرنگ سے 4شہری زخمی ہوگئے ہیں۔

آئی ایس پی آر کی طرف سے جاری بیان کے مطابق فائرنگ کا تبادلہ ہڑپال ،چپراڑ ،پکھلیاں اور شکرگڑھ سیکٹر پر گزشتہ روز سے جاری ہے ۔

پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق پاکستانی فورسز بھارتی پوسٹس پر بھرپورجواب دے رہی ہیں، بھارت کی طرف سے وادی نیلم میں پاکستانی پوسٹ تباہ کرنے کا دعویٰ بے بنیاد ہے ۔

مزید خبریں :