پاکستان
21 جون ، 2012

پنجاب حکومت امن و امان قائم کرنے میں ناکام ہوگئی، لطیف کھوسہ

پنجاب حکومت امن و امان قائم کرنے میں ناکام ہوگئی، لطیف کھوسہ

لاہور … گورنر پنجاب سردار لطیف کھوسہ نے وزیراعلیٰ شہباز شریف کو خط لکھا ہے جس میں کہا ہے کہ ان کی حکومت صوبے میں امن و امان قائم کرنے میں مکمل ناکام ہو گئی ہے۔ گورنر پنجاب کی جانب سے وزیر اعلیٰ شہباز شریف کو لکھے گئے خط میں کہا گیا کہ پنجاب حکومت نہ صرف امن و امان قائم کرنے میں مکمل ناکام رہی بلکہ صوبے میں لوڈشیڈنگ کیخلاف مظاہروں میں گھیراوٴ جلاوٴ کے واقعات کو بھی ہوا دی گئی۔ خط میں کہا گیا کہ صوبے کے وزیراعلیٰ نے امن و امان کے قیام کے حوالے سے اپنی ذمہ داریاں پوری نہیں کیں۔

مزید خبریں :