انٹرٹینمنٹ
03 نومبر ، 2016

ون ڈیزل میرے لئے شاہ رخ کا درجہ رکھتے ہیں، دیپیکا

ون ڈیزل میرے لئے شاہ رخ کا درجہ رکھتے ہیں، دیپیکا

دیپیکا پاڈوکون کو اپنی نئی آنے والی ہولی وڈ فلم ٹرپل ایکس ریٹرن آف زینڈر کیج سے سب بڑا فائدہ جو ہوا وہ ان کے فلم میں ساتھی فنکار ون ڈیزل اور ان کی بہن سمانتھا کی دوستی ہے۔دیپیکا پاڈوکون کا کہنا ہے کہ جب وہ لاس اینجلس میں ہوتی ہیں تو ون ڈیزل وہ پہلے شخص ہوتے ہیں جنہیں وہ سب سے پہلے کال کرتی ہیں۔

ووگ انڈیا کے نومبر کے شمارے میں اداکارہ نے کہا کہ ون ڈیزل اور ان کی بہن سمانتھا میرے لئے بالکل اسی طرح ہیں جیسے بھارت میں جب میں نے اپنے کیریئر کا آغاز کیا تھا،شاہ رخ خان اور فرح خان تھے،وہ میرے لئے فیملی کی طرح ہیں۔

یاد رہے کہ اداکارہ نے بولی وڈ میں اپنے کیریئر کا آغاز فلم اوم شانتی اوم میں شاہ رخ خان کے ساتھ کیا تھا اور اب تک ان کے اداکار کے ساتھ قریبی دوستانہ تعلقات قائم ہیں۔

30 سالہ اداکارہ نے بتایا کہ ٹرپل ایکس کی فلمبندی کے بعد مجھے یہ احساس ہوا کہ جگہ اور لوگ تبدیل ہوسکتے ہیں مگر سازگار کام کے ماحول کیلئے اہم چیز اچھے تعلقات ہیں۔سیٹ پر پہلے دن میرے اعصاب پر بہت دباؤ تھا کیونکہ میں گھر سے بہت دور تھی اور وہاں سب لوگ نئے تھے اور سب کچھ میرے لئے نامانوس تھا۔ اگر آپ اچھے تعلقات قائم کرلیتے ہیں تو سب کچھ آسان ہوجاتا ہے۔

مزید خبریں :