دنیا
03 نومبر ، 2016

اوباما نے ٹرمپ کو شہری حقوق کیلئےخطرہ قراردے دیا

اوباما نے ٹرمپ کو شہری حقوق کیلئےخطرہ قراردے دیا

امریکی صدربارک اوباما نے ری پبلکن صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کو شہری حقوق کےلیے خطرہ قراردے دیا۔

نارتھ کیرولائنا کے شہر چیپل ہل میں انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے صدر اوباما نے کہ امریکا اور دنیا کی قسمت ووٹرزکے ہاتھ میں ہے، امریکی عوام کو یہ یقینی بنانا ہے کہ وہ اپنے ووٹ کے ذریعے صحیح قیادت کا انتخاب کریں۔

شفافیت، انصاف، ترقی اور جمہوریت عوام کے ووٹ میں ہے۔

انہوں نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ امریکا اوردنیا میں مشکل سےحاصل کیےگئے شہری حقوق کے لیے خطرہ ہیں۔

 

 

مزید خبریں :