پاکستان
21 جون ، 2012

مظاہروں میں توڑ پھوڑ، شرپسندوں سے سختی سے نمٹا جائیگا، آئی جی پنجاب

لاہور … آئی جی پنجاب حاجی حبیب الرحمن نے کہا ہے کہ لوڈشیڈنگ کے خلاف مظاہروں کی آڑ میں توڑ پھوڑ اور خوف و ہراس پیدا کرنے والے شرپسندوں سے سختی سے نمٹا جائے گا۔ سی پی او آفس میں ہونے والی ایک میٹنگ میں آئی جی پنجاب حاجی حبیب الرحمن نے کہا کہ انسانی جانوں اور قومی اثاثوں کا تحفظ ہر قیمت پر یقینی بنایا جائے گا،،اب تک مظاہروں میں 205 افراد کو گرفتار جبکہ 49 مقدمات درج کئے گئے،،انہوں نے کہا کہ پولیس کو محتاط حکمت عملی اپنانے کی ہدایات جاری کر دی ہیں ،،تاہم قانون ہاتھ میں لینے والوں سے سختی سے نمٹنے کا حکم دیا گیا ہے۔

مزید خبریں :