پاکستان
21 جون ، 2012

پشاور: ہزار خوانی میں مزار کے باہر دھماکا، جاں بحق افراد کی تعداد 4 ہوگئی

پشاور: ہزار خوانی میں مزار کے باہر دھماکا، جاں بحق افراد کی تعداد 4 ہوگئی

پشاور … پشاور کے نواحی علاقے ہزار خوانی میں پنج پیربابا کے مزار کے باہر دھماکے میں جاں بحق افراد کی تعداد 4 ہوگئی جبکہ 20 افراد زخمی ہیں۔ دھماکے پنج پیر بابا کے مزار کے احاطے میں اس وقت کیا گیا جب عقیدت مندوں کی بڑی تعداد وہاں آئی ہوئی تھی۔ بم ڈسپوزل یونٹ کے مطابق دھماکہ خیز مواد ایک گدھا گاڑی میں نصب کیا گیا تھا اور اس میں 10 کلو گرام بارودی مواد استعمال کیا گیا، دھماکے سے افراتفری مچ گئی۔ پولیس کے مطابق 7 سالہ بچے سمیت 4 افراد موقع پر جاں بحق ہوگئے جبکہ 21زخمیوں کو لیڈی ریڈنگ اسپتال پہنچا دیا گیا۔4 زخمیوں کی حالت تشویشناک تھی جن میں سے ایک دوران علاج چل بسا۔ زخمیوں میں خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد شامل ہے۔

مزید خبریں :