21 جون ، 2012
لاہور … وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ پنجاب اسمبلی میں شیخ علاوٴ الدین اور 3خواتین کا پرانا جھگڑا چل رہا ہے۔ پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایوان میں جوتے پھینکنے اور نازیبا الفاظ استعمال کرنے کا واقعہ ناخوشگوار ہے جس پر کارروائی کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نئے وزیر اعظم کے آنے سے کوئی فرق نہیں پڑے گا، مسلم لیگ نون، ایم کیو ایم سمیت تمام پارلیمانی پارٹیوں سے سیاسی رابطے کر رہی ہے۔ ان کا کہنا تھاکہ ریلوے کی جانب سے 21 کروڑ روپے کے نقصان کاکوئی نوٹس موصول نہیں ہوا۔