21 جون ، 2012
لاہور … پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض احمد کا کہنا ہے کہ صوبے میں پیپلز پارٹی اور اتحادی جماعتوں کے رہنماوٴں کے گھروں پر حملے کرائے جا رہے ہیں۔ پنجاب اسمبلی کے اجلاس سے قبل میڈیا سے گفتگو میں اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا کہ شیخ علاوٴالدین اپنی پارٹی سے بھی وفادار نہیں ہیں، ایوان میں خواتین کی عزت نہ کرنا قابل افسوس ہے۔ انہوں نے کہا کہ احتجاج کی آڑ میں پنجاب میں آگ اور خون کا کھیل کھیلا جا رہا ہے جو صوبے کے حکمرانوں کو مہنگا پڑے گا۔