پاکستان
21 جون ، 2012

لاہور: گورنر ہاوٴس میں بے نظیر کی سالگرہ کی تقریب، جیالے کیک پر ٹوٹ پڑے

لاہور … گورنر ہاوٴس لاہور میں بھی محترمہ بے نظیر بھٹو کی سالگرہ کا کیک کاٹا گیا ، روایتی جوش اور ولولے کے ساتھ جیالے حسب روایت کیک پر ٹوٹ پڑے، لیکن گورنر ہاوٴس کے ملازموں نے انہیں مکمل لوٹ مار کا موقع نہیں دیا۔ جیالوں کی تقریب ہو اور وہاں جوش و ولولے کی کمی رہ جائے، بھلا کیسے ممکن ہے؟گورنر ہاوٴس لاہور میں بھی کچھ ایسا ہی ہوا، محترمہ بے نظیر بھٹو کی سالگرہ تقریب ، گورنر میزبان اور جیالے مہمان۔صورتحال کا اندازہ لگانا مشکل نہیں۔ پہلے گورنر پنجاب کا دھواں دھار خطاب پھر اہلیہ محترمہ کے ہمراہ کیک کاٹا، خود بھی کچھ مزہ لیا ، چند کو کیک کھلا کر روانہ ہوئے ہی تھے کہ جیالے کیک پر ٹوٹ پڑے۔ کچھ لوگوں نے تو موقع کا بھرپور فائدہ اٹھایا ، باقی تیار تھے کہ چند رہنما کود آئے اور جیالوں کے سامنے ہاتھ جوڑنے پر مجبور ہو گئے کہ بھئی اس بارتو معاف کر دو۔ گورنر ہاوٴس کے ملازموں نے بھی شاید جیالوں کے تیور بھانپ لئے اور باقی بچا کیک اٹھا لے جانے کو ہی بہتر جانا۔

مزید خبریں :