پاکستان
21 جون ، 2012

کراچی: پولیس کم نفری میں تحفظ دے سکے تو کارکردگی کو سراہیں گے، تاجر

کراچی … کراچی کے تاجروں کا کہنا ہے کہ انہیں تحفظ درکار ہے اور اگر یہ کام پولیس کی کم نفری بھی انجام دے سکے تو انہیں کوئی اعتراض نہیں۔ ایس ایس پی جنوبی کراچی آصف اعجاز شیخ نے اولڈ سٹی کے مختلف علاقوں کا تاجروں کے ساتھ دورہ کیا۔ بعد ازاں میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تاجروں کو تحفظ کی فراہمی کے ساتھ امن کا قیام بھی ان کی اولین ترجیح ہے۔ان کا کہنا تھا کہ عوام کی مدد کے بغیر پولیس کچھ نہیں۔ اس موقع پر آل کراچی تاجر اتحاد عتیق میر کا کہنا تھا کہ انہیں پولیس کی طرف سے کی گئی کوششوں پر رزلٹ چاہئے، اگرامن کم نفری میں بھی ہوجائے تو وہ پولیس کی کارکردگی کو سراہیں گے۔

مزید خبریں :