پاکستان
21 جون ، 2012

عدالتی نظام میں بھی تنظیم نو کی سخت ضرورت ہے ، رہنما پیپلزپارٹی تاج حیدر

کراچی … پیپلز پارٹی سندھ کے جنرل سیکریٹری تاج حیدر نے کہا ہے کہ عدالتی نظام میں بھی تنظیم نو کی سخت ضرورت ہے تاکہ ایک عرصے سے زیرالتواء کیسوں پر کاروائی ہوسکے اور عام لوگوں کو جلد از جلد انصاف مل سکے۔ کراچی سے جاری بیان میں تاج حیدر کا کہنا تھا کہ وزیراعظم یوسف رضا گیلانی اپنے جمہوری فیصلے پر کھڑے رہنے اوراپنی اعلیٰ پوزیشن کی پرواہ کئے بغیر ملک کے سربراہ کو ایک غیر ملکی مجسٹریٹ کے آگے پھینکنے سے انکار کرنے پر خراج تحسین کے مستحق ہیں۔ انہوں نے کہا کہ خدا کا شکر ہے کہ پیپلزپارٹی کے پاس وزیراعظم کے طور پر یوسف رضا گیلانی جیسے شخص تھے اور کوئی فاروق لغاری کی طرح نہیں جو بغیر سوچے سمجھے اپنی روح اور ایمان کو اسٹیبلشمنٹ کے ہاتھوں فروخت کردیتے ہیں اور جمہوریت اور پارٹی کو نقصان پہنچاتے ہیں۔

مزید خبریں :