22 جون ، 2012
کابل… افغانستان کے دارالحکومت کابل میں ہوٹل پر طالبان حملے میں 4 افراد ہلاک اور متعدد یرغمال بنا لئے گئے تاہم افغان فورسز کا کہنا ہے کہ کئی یرغمالیوں کو بازیاب کرا لیا گیا ہے۔ دارالحکومت کابل کے قریب سیاحتی مقام پر واقعہ ہوٹل پر طالبان حملے میں چار افراد ہلاک ہوگئے جس میں تین ہوٹل گارڑز اور ایک پولیس اہلکار شامل ہیں۔وزارت داخلہ کے ترجمان صدیق صدیقی کے مطابق کئی یرغمالیوں کو بازیاب کرالیا گیا ہے۔اس حملے میں چار یا پانچ حملہ آروں شامل تھے جس میں سے سے دو کو مار دیا گیا ہے۔