دنیا
22 جون ، 2012

شام، جھڑپوں میں عام شہریوں سمیت 170افراد ہلاک

شام، جھڑپوں میں عام شہریوں سمیت 170افراد ہلاک

دمشق… شام میں جھڑپوں کے دوران تقریبا 170 افراد ہلاک ہو گئیجن میں اکثریت عام شہریوں کی ہے۔ شام کی انسانی حقوق کی تنظیم کے مطابق گزشتہ روز شام کے مختلف علاقوں میں حکومت مخالفین اور فورسز کے درمیان جھڑپوں میں تقریبا 170 افراد ہلاک ہوئے ۔ رپورٹ کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں 104 شہری ،54 فوجی اور 10 مزاحمت کار شامل ہیں۔ یہ 12 اپریل کی جنگ بندی کے بعد سے سب سے خونی دن ثابت ہوا۔مارچ 2011 کو صدر بشار السد کی حکومت کے خلاف شروع ہونے والے اس تحریک میں اب تک 15 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

مزید خبریں :