دنیا
06 نومبر ، 2016

نئی دلی اسموگ سے پریشان، 3 دن کیلئےاسکول بند

نئی دلی اسموگ سے پریشان، 3 دن کیلئےاسکول بند

 

نئی دلی میں فضائی آلودگی کے پیش نظر اسکولوں کو مزید تین دن کیلئے بند کردیا گیا، تعمیراتی کاموں، کوڑا کرکٹ جلانے پر پابندی اور پاور پلانٹ بھی بند کرنے کا حکم دے دیا گیا۔

کابینہ کے اجلاس میں خطرناک فضائی آلودگی سے نمٹنے کی حکمت عملی پر غورکیا گیا، اجلاس کے بعد وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال نے ایمرجنسی اقدامات کا بھی اعلان کیا جس کے تحت اسکولوں کو مزید تین دن کیلئے بند کردیا جائے گا۔

دوسری جانب کچرا، درختوں کے پتوں کو جلانے پر پابندی بھی ہوگی، تعمیراتی کاموں پر بھی اگلے پانچ دن کیلئے پابندی لگادی گئی ہے، دلی کو ان دنوں شدید اسموگ کا سامنا ہے۔

مزید خبریں :