31 جنوری ، 2012
کراچی…افضل ندیم ڈوگر…نارتھ ناظم آباد میں بورڈ آفس چورنگی پر واقع موبائل کمپنی کے فرنچائزآفس کے باہر سے نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں آفس میں موجود خاتون سمیت دو افراد ہلاک اور دو زخمی ہوگئے۔ہلاک ہونے والی خاتون کا نام فائزہ معلوم ہوا ہے۔ہلاک اور زخمی افراد کو عباسی شہیداسپتال پہنچایا گیاہے۔واضح رہے کہ یہ کراچی میں مختلف موبائل کمپنیوں کے فرنچائز کے دفاتر پر مجموعی طور پر چوتھا جبکہ نارتھ ناظم آباد میں اس نوعیت کا تیسرا واقعہ ہے۔