09 نومبر ، 2016
بھارتی فورسز نے بدھ کو پھر مقبوضہ وادی میں دو نوجوانوں کو شہید کردیا، برہان وانی کی شہادت سے اب تک ایک سو دس سے زائد کشمیریوں کو شہید کردیا گیا ہے۔
دوسری جانب حریت رہنماؤں نے وادی میں جاری احتجاج میں 17 نومبر تک توسیع کردی، جمعہ کو یوم استقلال منایا جائےگا اور جامع مسجد تک احتجاجی مارچ کیاجائے گا، کےایم ایس کے مطابق بھارتی فورسزنے ضلع بارہ مولامیں فائرنگ کی۔جس کے نتیجے میںدو کشمیری نوجوان شہید ہوگئے۔
نوجوانوں کی شہادت پرعلاقے میں احتجاج بھی کیا گیا،کےایم ایس کے مطابق مظاہرین نے بھارت مخالف نعرے لگائے،اس دوران تمام سڑکیں بند رہیں۔
بتایا جاتا ہے کہ بھارتی فورسزنےدونوں نوجوانوں کوسرچ آپریشن کے دوران فائرنگ کانشانہ بنایا۔