دنیا
09 نومبر ، 2016

اشرف غنی اورعبداللہ عبداللہ کی ٹرمپ کو مبارکباد

اشرف غنی اورعبداللہ عبداللہ کی ٹرمپ کو مبارکباد

 

افغان صدر اشرف غنی نے نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو مبارکباد دیتے ہوئے افغان امریکا باہمی تعلقات میں مزید بہتری کی امید ظاہر کی ہے۔

افغان صدراشرف غنی اور چیف ایگزیکٹوعبداللہ عبداللہ نے نو منتخب امریکی صدرکو مبارکباد دی ہے۔

صدر اشرف غنی نے اپنے مبارکباد کے پیغام میں کہا ہے کہ افغانستان کی ترقی اور دہشتگردی کے خلاف جنگ میں امریکا افغانستان کا اہم اسٹرا یٹیجک پارٹنر ہے، امید کرتے ہیں کہ نئے امریکی صدر کے ساتھ قریبی تعلقات استوار رہیں گے اور دونوں ممالک کے درمیان باہمی دلچسپی کے معاملات میں مزید بہتری آئے گی۔

چیف ایگزیکٹیو عبداللہ عبداللہ نے کہا کہ امریکا نے افغانوں کی بھرپور مدد کی ہے اور امید ہے کہ یہ سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔

مزید خبریں :