دنیا
10 نومبر ، 2016

انقرہ:مشرقی ترکی ميں حملہ، شہری سمیت 3فوجی ہلاک

انقرہ:مشرقی ترکی ميں حملہ، شہری سمیت 3فوجی ہلاک

ترکی کے مشرقی صوبے وان میں جنگجوؤں نے علاقائی محافظوں کی ایک گاڑی پر فائرنگ کر کے 3سکیورٹی اہلکاروں اور ايک شہری کو ہلاک کر دیا ، واقع ميں 2 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔

انقرہ حکومت نے اس حملے کا الزام کردستان ورکرز پارٹی پر عائد کیا ہے، یہاں یہ امر اہم ہے کہ کردستان ورکرز پارٹی اور انقرہ حکومت کے مابین جنگ بندی کا ایک معاہدہ گزشتہ برس ناکام ہو گيا تھا جس کے بعد سے رياستی فورسز اور کرد مليشیاؤں کے مابین جھڑپیں ہوتی رہتی ہیں۔

ترک حکومت نے بھی کرد سياستدانوں کے خلاف کارروائیاں تيز تر کر دی ہیں۔

 

 

مزید خبریں :