10 نومبر ، 2016
چین کے نائب وزیر برائے پبلک سیکیورٹی مینگ ہوننگ وی انٹرپول کے صدر منتخب ہو گئے، مینگ ہوننگ وی4 سال کے لیے انٹرپول کے صدر منتخب ہونے والے پہلے چینی سرکاری آفیسر ہیں۔
چین کے نائب وزیر برائے پبلک سیکورٹی مینگ ہوننگ وی انٹر پول کی 85 ویں اسمبلی کی اختتامی تقریب میں انٹرپول کے صدر منتخب ہو ئے،انہوں نے منتخب ہو تے ہی انٹر پول کے صدر مر لی بالیسٹرزی سے چارج لے لیا ہے۔
تنظیم کے نئے صدر کے طور پر، مینگ کا فرض جنرل اسمبلی میں ہونے والے فیصلوں کے نفاذ کو یقینی بنانا اور ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس کی صدارت شامل ہے۔ انٹرپول کی جنرل اسمبلی کا 86واں اجلاس 2017 میں چین میں منعقد ہو گا۔