13 نومبر ، 2016
اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے برانچ لیس بینکنگ پر سہ ماہی رپورٹ جاری کردی، اپریل سے جون کے دوران 543 ارب کی ٹرانزیکشنز کی گئیں۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق 3مہینوں میں برانچ لیس بینکنگ کے ذریعے 11 کروڑ سے زائد ٹرانزیکشنز کی گئیں۔
برانچ لیس بینکنگ کے اکاؤنٹس کی تعداد 1 کروڑ 45 لاکھ ڈپازٹس 13 ارب 73 کروڑ روپے سے تجاوز کرگئے۔
مرکزی بینک کے مطابق برانچ لیس بینکنگ کے2 لاکھ سے زائد فعال ایجنٹس کے ذریعے یومیہ 14 لاکھ ٹرانزیکشن کی گئیں۔