انٹرٹینمنٹ
22 جون ، 2012

گلوکار عدنان سمیع، صباء گالاداری سے طلاق کے بعد بے انتہا خوش

گلوکار عدنان سمیع، صباء گالاداری سے طلاق کے بعد بے انتہا خوش

ممبئی…پاکستانی نژاد بھارتی گلوکار عدنان سمیع خان دوسری طلاق کے بعد بے انتہا خوش ہیں۔ تین سال قبل عدنان سمیع خان اور ان کی دوسری بیوی صباء گالاداری کے بیچ تنازعات کی خبریں سامنے آنے کے بعد طلاق کی کارروائی شروع ہوئی تھی اور بالآخر یہ طلاق ہو گئی ہے۔ اس عرصے میں عدنان سمیع خان نے تیسری بار رشتہ ازدواج میں بندھنے کے باوجود اس وقت کو اپنی زندگی کا مشکل ترین وقت قرار دیا ہے۔ عدنان سمیع خان اپنی تیسری بیوی رویا فارابی کے ہمراہ بھارت کے انٹرٹینمنٹ کیپٹل ممبئی میں رہائش پذیر ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ بالآخر زویا گالاداری سے طلاق پر وہ اس قد ر خوش ہیں کہ ان کا ناچ گانے کو دل چاہ رہا ہے۔دوسری جانب صبا گالا داری نے عدنان سمیع خان کی جانب سے لگائے گئے الزامات کو بے بنیاد اور قرار دیا ہے۔

مزید خبریں :