پاکستان
15 نومبر ، 2016

بلدیاتی مخصوص نشستیں، ن لیگ کا لاہور میں کلین سوئپ

بلدیاتی مخصوص نشستیں، ن لیگ کا لاہور میں کلین سوئپ

میاں عابد...بلدیہ عظمی لاہور کی مخصوص نشستوں پر مسلم لیگ ن نے کلین سوئپ کر لیا، ٹیکنو کریٹس کی10 نشستیں بلامقابلہ جیت لیں، اقلیتوں کی 10 نشستیں جبکہ خواتین کی 25 میں سے 24 نشستیں اپنے نام کرلیں،دن بھر ٹاؤن ہال میں لیگی اور پی ٹی آئی کے کارکن نعرے بازی کرتے رہے۔

بلدیہ عظمیٰ لاہور کی 274 یونین کونسلوں کے منتخب چیئرمینوں میں سے 272نے استعمال کیا، اپنا حق رائے دہی، خواتین کی 25مخصوص نشستوں پر 30خواتین اور غیر مسلموں کی 10 نشستوں پر 16 امیدوار مد مقابل تھے۔

غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق اقلیتوں کی 10 اور خواتین کی 24 نشستیں مسلم لیگ ن نے جیت لیں جبکہ ٹیکنوکریٹس کی 3، ورکرز کی 5 اور یوتھ کی 2مخصوص نشستوں پر مسلم لیگ ن کے حمایت یافتہ امیدوار پہلے ہی بلا مقابلہ کامیاب ہو چکے تھے۔

ٹاؤن ہال میں یوسی 89 سے مسلم لیگ ن کے منتخب چیئرمین سلیم چوہدری جیل سے ہتھکڑی پہنے ووٹ ڈالنے آئے ۔

دن بھر پولنگ کے دوران خوب گہما گہمی رہی، ن لیگ کےکارکن پی ٹی آئی خواتین کیمپ کے باہر جمع ہو گئے اور نعرے بازی کی۔

نتائج کا اعلان ہوتے ہی جیتنے والوں کو ہار پہنائے گئے اورکارکنوں نے ڈھول کی تھاپ پربھنگڑے ڈالے۔

مزید خبریں :