پاکستان
16 نومبر ، 2016

مئیر کراچی وسیم اختر جیل سے رہا

مئیر کراچی وسیم اختر جیل سے رہا

 

متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے رہنما اور مئیر کراچی وسیم اختر کو سینٹرل جیل کراچی سے رہائی مل گئی ہے۔

ان کی رہائی کے وقت ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار سمیت دیگر رہنماؤں اور کارکنوں کی بڑی تعداد سینٹرل جیل کے باہر موجود تھی، جنہوں نے وسیم اختر کا جیل سے باہر آنے پر ان کا پر تپاک استقبال کیا۔

وسیم اختر کی رہائی کے وقت ایم کیو ایم کے کارکنوں میں جوش و خروش پایا جاتا ہے ، وسیم اختر ایم کیو ایم رہنماؤں اور کارکنوں کے ہمراہ ریلی کی صورت مزار قائد پر حاضری دیں گے جس کے بعد وہ پی آئی بی میں واقع ایم کیو ایم کے عارضی مرکز پر جائیں گے۔

دہشت گردوں کے علاج میں سہولت کاری کیس میں وسیم اختر کی درخواست ضمانت آج صبح منظور ہوئی، یہ ان کی 39ویں کیس میں ضمانت ہوئی ہے۔

اس سے قبل 38 مقدمات میں وسیم اختر ضمانت حاصل کر چکے ہیں،انسداد دہشت گردی عدالت نے وسیم اختر کی5لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کی۔

مزید خبریں :