کھیل
23 جون ، 2012

گال ٹیسٹ : سعید اجمل کی عمدہ بولنگ ، 5 وکٹیں حاصل کرلیں

گال ٹیسٹ : سعید اجمل کی عمدہ بولنگ ، 5 وکٹیں حاصل کرلیں

گال…پہلے کرکٹ ٹیسٹ کے دوسرے روز کھانے کے وقفے پر سری لنکا نے اپنی پہلی اننگز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 366 رنز بنالیے۔ گال انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ کے دوسرے روز پہلا سیشن سعید اجمل کے نام رہا، آج گرنے والی تینوں وکٹیں سعیداجمل کو ملیں، یوں میچ میں اب تک انہوں نے 5 وکٹیں حاصل کرلیں۔میزبان ٹیم نے 300 رنز دو رکھلاڑی آؤٹ پر اپنی نامکمل اننگز کا آغاز کیا، پاکستان کو جلد ہی کامیابی حاصل ہوئی اور جے وردنے 315 کے مجموعی اسکور پر 66 رنز بناکر کلین بولڈ ہوگئے۔ سمارا ویرا 6 اور میتھیوزنے بغیر کوئی رن بنائے پویلین کی راہ لی۔ کھانے کے وقفے پر سنگارا 139 اورپی جے وردنے 15 رنز پر ناٹ آؤٹ تھے۔

مزید خبریں :