انٹرٹینمنٹ
23 جون ، 2012

بالی ووڈ اداکارہ کرشمہ کپور 25جون کو 38ویں سالگرہ منائیں گی

بالی ووڈ اداکارہ کرشمہ کپور 25جون کو 38ویں سالگرہ منائیں گی

ممبئی…بالی ووڈ اداکارہ کرشمہ کپور 25جون کواپنی38ویں سالگرہ منائینگی۔25جون 1974کو بھارتی ریاست مہارشٹرا کے شہر ممبئی میں 70و80کی دہائی کے مقبول اداکار و اداکارہ رندھیر کپور اور ببیتا کے گھر پیدا ہونے والی کرشمہ کپور نے اپنے بالی ووڈکیرئیر کا آغاز 1991میں فلم "پریم قیدی"سے کیا جو باکس آفس پر درمیانے درجے کا بزنس کرسکی۔اسکے بعد کرشمہ نے جگر،راجہ بابو،قلی نمبر1،اناڑی،ساجن چلے سسرال اور جیت کی تاہم1996میں عامر خان کے مد مقابل انکی فلم راجہ ہندوستانی نے کامیابی کی بلندیوں پر پہنچا دیا۔کرشمہ کے بڑھتے قدم یہاں رُکے نہیں بلکہ اسکے بعدانکی فلم دل تو پاگل ہے ،فضااور بیوی نمبر1کو بھی باکس آفس پر بیحد کامیابی حاصل ہوئی۔ کرشمہ کپور کو ذاتی زندگی میں اس وقت ناکامی کا منہ دیکھنا پڑا جب لیجنڈری اداکار امیتابھ بچن کے اداکار بیٹے ابھیشک کیساتھ انکی منگنی ٹوٹ گئی۔ ستمبر2003ء میں نامور صنعتکار سنجے کپور کو اپنا جیون ساتھی چُن کر ازدواجی دور کا آغاز کرنے والی کرشمہ کپورایک بیٹے اور بیٹی کی ماں بن چکی ہیں تاہم اپنے شوہر کیساتھ انکے رشتے کی ڈور کچی ہونے کی خبریں آجکل میڈیا کی زینت بنی ہوئی ہیں۔تازہ ترین اطلاعات کے مطابق کرشمہ کپور اپنی یہ برتھ ڈے اس بار لندن میں اپنی بہن کے ہونے والے سسرال یعنی سیف علی خان کی فیملی کیساتھ منائینگی۔

مزید خبریں :