23 نومبر ، 2016
پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اقوام متحدہ سے لائن آف کنٹرول پربھارتی فوج کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لینے کا مطالبہ کردیا۔
بلاول بھٹو زرداری نے مسافر بس پر بھارتی فوج کی فائرنگ کی مذمت کی ،شہریوں اور پاک فوج کے جوانوں کی شہادت پر افسوس کا اظہار کیا۔