25 نومبر ، 2016
سابق وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے سے متعلق درخواست کی سماعت میں سندھ ہائیکورٹ نے فریقین کو9 دسمبر تک تحریری جواب جمع کرانے کا حکم دے دیا۔
سندھ ہائیکورٹ میں شرجیل میمن کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی،جس میں عدالت نے فریقین کو9 دسمبر تک تحریری جواب جمع کرانے کا حکم دیتے ہوئے مہلت دے دی۔
شرجیل میمن کے وکیل کا مؤقف تھا کہ شرجیل میمن کا نام نیب کی سفارش پر ای سی ایل میں شامل کیا گیا ہے جبکہ وہ نیب کیس میں عدالت سے ضمانت حاصل کرچکے ہیں، اس لیے ای سی ایل میں نام شامل کرنے کا کوئی جواز نہیں ہے۔