23 جون ، 2012
کراچی … روپے کی قدر کم ہونے کے باعث ٹویوٹا موٹرز کی جانب سے گاڑیوں کے مختلف ماڈلز کی قیمتوں میں 60 سے 77 ہزار روپے کا اضافہ کردیا گیا۔ موٹر ڈیلرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین محمد اعجاز کے مطابق قیمتوں میں اضافے کا اطلاق 25 جون سے ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ ٹویوٹا ویگو کی قیمت میں 77 ہزار جبکہ کرولا ایلٹس، جی ایل آئی اور ایکس ایل آئی کی قیمتوں میں 60 ہزار روپے کا اضافہ کیا گیا ہے۔ قیمتوں میں اضافے کے بعد ایکس ایل آئی 15 لاکھ 37 ہزار 500 روپے، جی ایل آئی 16 لاکھ 72 ہزار 500 سے 18 لاکھ 27 ہزار 500 روپے جبکہ ایلٹس 19 لاکھ 97 ہزار 500 روپے تک میں دستیاب ہوگی۔