27 نومبر ، 2016
ن لیگ کے عابد شیر علی کے بیان پر ترجمان بلاول ہاؤس نے شدید رد عمل ظاہر کیا ہے، کہا کہ عابد شیر علی مسخرا پن چھوڑ کر سیاست پر توجہ دیں، پاناما اسکینڈل دنیا کا سب سے بڑا کرپشن کیس ہے، جگت بازی سے کرپشن چھپائی نہیں جاسکتی ۔
ترجمان بلاول ہاؤس کا کہنا ہے کہ چودھری شیر علی تو نون لیگیوں کو کرپٹ ہی نہیں بلکہ قاتل بھی قرار دیتے ہیں، فیصلہ عابد شیر علی خود کریں کہ ان کے والد سچ بولتے ہیں یا جھوٹ۔