27 نومبر ، 2016
پاکستان میں امریکی سفیر ڈیوڈ ہیل کا کہنا ہے کہ جنرل قمرجاوید باجوہ کی بطورآرمی چیف تقرری خوش آئند ہے، امریکا پاکستان کی منتخب اور عسکری قیادت کے ساتھ کام کرتا رہے گا۔
ڈیوڈ ہیل نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں دونوں ملکوں کا تعاون جاری رہے گا اور ہمسایہ ملکوں کے خلاف سرزمین استعمال نہ کرنے دینے کے عزم پر امریکا پاکستان کی مدد کرتا رہے گا۔
امریکی سفیر نے جنرل راحیل شریف کی مدت ملازمت مکمل ہونے پر ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا ۔