پاکستان
28 نومبر ، 2016

دنیا کی بہترین فوج کی قیادت پر فخر ہے، آرمی چیف

دنیا کی بہترین فوج کی قیادت پر فخر ہے، آرمی چیف

 

آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا کہنا ہے کہ تین سال تک جنگی لحاظ سے دنیا کی سب سے زیادہ سخت جان اور بہترین فوج کی قیادت کرنے پر فخر ہے، کور کمانڈرز کے تعاون کے بغیرکامیابیوں کا حصول ممکن نہیں تھا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی زیر صدارت الوداعی کور کمانڈر کانفرنس جی ایچ کیو راولپنڈی میں ہوئی، جس سے خطاب کرتے ہوئے جنرل راحیل نے تین سالہ دور میں کور کمانڈرز کے تعاون پر شکریہ ادا کیا ۔

ان کا کہنا تھا کہ تین سال میں حاصل کردہ کامیابیاں پوری فوج کے بھرپور تعاون کے بغیر ممکن نہ تھیں۔

کانفرنس میں نامزد آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بھی شرکت کی، آرمی چیف نے جنرل قمر جاوید باجوہ کو ان کی ترقی اور تقرری پر مبارک باد دی۔

کور کمانڈر کانفرنس میں تمام کور کمانڈرز اور پرنسپل اسٹاف افسران نے شرکت کی، جنہوں نے جنرل راحیل شریف کی قیادت، پیشہ وارانہ صلاحیتوں اور ملک کیلئے گراں قدر خدمات کو سراہا۔

اس سے قبل آرمی چیف نے صدر مملکت اور وزیراعظم سے بھی الوداعی ملاقاتیں کیں، نئے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل زبیر محمود حیات نے ذمہ داریاں سنبھال لیں، جبکہ پاک فوج کی کمان کی تبدیلی کی تقریب کل ہوگی۔

مزید خبریں :