24 جون ، 2012
لاہور…لاہور میں باٹا پور کے قریب ٹریکٹر ٹرالی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار دو افراد جاں بحق اور ایک زخمی ہو گیا۔پولیس کے مطابق بھگوان پورہ کے رہائشی تین افراد کرامت،اکبر اور قاسم بسین گاوٴں میں میلے سے واپس آ رہے تھے۔ باٹا پور کے قریب تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی نے انھیں ٹکر مار دی۔ حادثے میں کرامت اور اکبر موقع پر جاں بحق ہو گئے جبکہ قاسم شدید زخمی ہوا۔ لاشوں اور زخمی کو جنرل اسپتال لایا گیا جہاں زخمی کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے۔