کاروبار
29 نومبر ، 2016

جرمن فضائی کمپنی کے پائلٹس کی ہڑتال پھر شروع

جرمن فضائی کمپنی کے پائلٹس کی ہڑتال پھر شروع

 

جرمن فضائی کمپنی لفتھانزا کے پائلٹس نے دو روز کے وقفے کے بعد پھراپنی ہڑتال شروع کردی ہے۔

جرمن فضائی کمپنی کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ اس ہڑتال کے باعث مختصر فاصلے تک جانے والی آٹھ سو سولہ پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں، جس کے باعث بیاسی ہزار مسافر متاثر ہوں گے۔

بدھ کو ہڑتال کے دوسرے روز طویل فاصلے تک جانے والی مزید آٹھ سو نوّے پروازوں کی منسوخی سے اٹھانوے ہزار مسافر متاثر ہوں گے۔ پائلٹوں اور فضائی کمپنی کے درمیان بہتر تنخواہوں کے معاملے پر تنازعہ گزشتہ کئی برسوں سے چل رہا ہے۔

پانچ ہزار چار سو پائلٹوں کی نمائندہ یونین اپریل 2017ء تک کے پانچ برسوں کے لیے تنخواہوں میں بائیس فیصد اضافے کا مطالبہ کر رہی ہے۔ جرمن ائیر لائن لفتھونسا اور پائلٹوں کی یونین کے درمیان معاملات طے نہ پاسکے۔

سیکڑوں پروازوں کی منسوخی کی وجہ سے عوام کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔لفتھانسا اور پائلٹ یونین کے درمیان مذاکرات ہوئے لیکن ناکام ہوگئے۔

مزید خبریں :