30 نومبر ، 2016
میئر کراچی وسیم اختر کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہر کے لیے تعلیم کا ایک مخصوص پیکیج دیں،کراچی کے طلباء اسلام آباد کی طرف دیکھ رہے ہیں۔
کراچی میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج کے دورے پر میڈیا سے گفتگو میں وسیم اختر نے کہا کہ وزیراعظم نواز شریف کی خواہش ہے کہ تعلیم عام ہو،تو وہ کراچی کے لیے تعلیم کا ایک پیکیج دیں،کراچی اس ملک کو چلا رہا ہے،ہم اس شہر اور ضلع وسطی کو ایک مثالی شہر بنائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ کراچی میڈیکل اینڈ کالج میرٹ پر چل رہا ہے اور چلتا رہے گا، اس موقع پر وسیم اختر کے ہمراہ چیئرمین ضلع وسطی ریحان ہاشمی بھی موجود تھے۔