کاروبار
30 نومبر ، 2016

اوپیک کا 2008 کے بعد پہلی مرتبہ پیداوارکم کرنے کا اعلان

اوپیک کا 2008 کے بعد پہلی مرتبہ پیداوارکم کرنے کا اعلان

 

تیل برآمد کرنے والے ممالک کی تنظیم اوپیک نے 2008 کے بعد پہلی مرتبہ تیل کی پیداوارکم کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

ویانا میں اوپیک کا 171ویں اجلاس کے دوران رکن ممالک نے اتفاقِ رائے سے الجزائر کی تجویز کی منظوری دے دی ہے، جس کے تحت نئی یومیہ پیداواری حد 33.6 ملین بیرل سے کم کرکے 32.5ملین بیرل کردی جائے۔

اس اقدام کا مقصد تیل کی قیمتوں میں اضافہ کرنا ہے، جو ایک عرصے سے بہت نیچے جاچکی ہیں۔ اس سے پہلے خدشہ ظاہر کیا گیا تھا کہ تیل پیدا کرنے والے بڑے ملکوں سعودی عرب، ایران اور عراق کے درمیان شدید اختلافات کے باعث ویانا میں شاید کوئی اتفاقِ رائے سامنے نہ آسکے۔

مزید خبریں :