24 جون ، 2012
قاہرہ … مصری الیکشن کمشنر نے صدارتی انتخاب کے نتائج کا اعلان کردیا ہے ، اخوان المسلمین کے امیدوار محمد مرصی کو کامیاب قرار دے دیا گیا۔ مصری الیکشن کمیشن کے مطابق صدارتی انتخاب میں اخوان المسلمین کے امیدوار محمد مرصی کامیاب قرار پائے ہیں، انتخابات میں ووٹوں کا ٹرن آوٴٹ 51 فیصد رہا۔ مصر میں سابق صدر حسنی مبارک کے 30 سالہ دورِ اقتدار کے خاتمے کے بعد ملک میں پہلے صدارتی انتخاب کا انعقاد کیا گیا ، دونوں امیدواروں کی جانب سے کامیابی کے دعووٴں کے بعد انتخاب کے نتائج کا اعلان روک دیا گیا گیا تھا۔ نتائج کے اعلان سے قبل الیکشن کمیشن کے باہر سیکیورٹی سخت کردی گئی اور علاقے میں ٹینک بھی بھجوائے گئے تھے۔ اس سے قبل مصری الیکشن کمیشن نے دونوں صدارتی امیدواروں کی اپیلیں سنیں جس کے بعد نتائج کا اعلان کیا گیا۔