05 دسمبر ، 2016
شامی صوبے ادلب میں باغیوں کے زیر قبضہ علاقوں میں کیے گئے فضائی حملوں کے نتیجے میں کم ازکم باون افراد مارے گئے۔
سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس نے بتایا ہے کہ ابھی تک یہ معلوم نہیں کہ یہ حملے کس نے کیے۔ ہلاک شدگان میں ایک ہی کنبے کے چار بچے بھی شامل ہیں۔ شامی خانہ جنگی میں دمشق حکومت کی فضائیہ کے علاوہ روسی جنگی طیارے بھی باغیوں کو نشانہ بنا رہے ہیں۔
تاہم شبہ ظاہر کیا گیا ہے کہ یہ تازہ کارروائی روسی جنگی طیاروں نے کی۔ شام میں گزشتہ پانچ برسوں سے جاری خونریز خانہ جنگی میں اب تک تین لاکھ سے زائد افراد مارے جا چکے ہیں۔