دنیا
05 دسمبر ، 2016

پاکستانی وفد کو گولڈن ٹیمپل نہ آنے دینے پر سکھ تنظیم کا احتجاج

پاکستانی وفد کو گولڈن ٹیمپل نہ آنے دینے پر سکھ تنظیم کا احتجاج

 

بھارتی پنجاب کی سکھ تنظیم دل خالصہ نے پاکستانی وفد کو گولڈن ٹیمپل کے دورے کی اجازت نہ دینے کو بھارتی حکومت کی بدنیتی قرار دیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق دل خالصہ کے سربراہ ہرپال سنگھ چیمہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ سرتاج عزیز اور ان کے وفد کو گولڈن ٹیمپل جانے کی اجازت نہ دے کر نہ صرف پاکستانی وفد کی توہین کی گئی ہے بلکہ سکھ روایات کو بھی پامال کیا گیا ہے اور اس سے سکھوں اور پاکستان کے درمیان دوریاں پیدا کرنے کی کوشش بھی کی گئی ہے۔

مزید خبریں :