دنیا
05 دسمبر ، 2016

نیوزی لینڈ کے وزیر اعظم جان کی ،کا مستعفی ہونے کا اعلان

نیوزی لینڈ کے وزیر اعظم جان کی ،کا مستعفی ہونے کا اعلان

 

نیوزی لینڈ کے وزیر اعظم جان کی نے انتہائی غیر متوقع طور پر اپنے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کردیا ہے۔

ویلنگٹن میں جان کی نے کہا کہ آٹھ سال سے زیادہ عرصے تک اقتدار میں رہنے کے بعد سیاست کو خیر باد کہنے کا درست وقت آ گیا ہے۔

جان کی نے، جو پہلے زرِ مبادلہ کا کاروبار کرتے تھے، 2008ء میں اپنی انتخابی کامیابی کے بعد نیوزی لینڈ میں لیبر پارٹی کو اقتدار سے رخصت کر دیا تھا۔ کی کی نیشنل پارٹی اب بارہ دسمبر کو اپنا ایک نیا چیئرمین اور ایک نیا سربراہِ حکومت منتخب کرے گی۔

مزید خبریں :