دنیا
25 جون ، 2012

امریکی کمپنی نے برق رفتار مائیکرو پروسیسر متعارف کرادیا

امریکی کمپنی نے برق رفتار مائیکرو پروسیسر متعارف کرادیا

نیویارک… ٹیکنا لوجی کے شائقین کے لیے خوش خبری ہے کہ ایک امریکی کمپنی نے برق رفتار مائیکرو پروسیسر متعارف کرادیا ہے۔ کمپیوٹر کا سست رفتار ہونا،ڈاوٴن لوڈنگ میں دیر لگنا، عن قریب ماضی کی بات ہوجائے گی کیونکہ امریکی کمپنی نے نینو ٹیکنالوجی کی بدولت ایسا مائیکرو پروسیسر متعارف کرایا ہے جو روایتی پروسیسر سے کئی گنا زیادہ گنجائش رکھتا ہے۔ کمپنی کے مطابق نئے پروسیسر میں تھری ڈی ٹرانزسٹر استعمال کیے گئے ہیں جن کی جسامت صرف 22نینو میٹر ہے۔ آئی ٹی ماہرین کے مطابق اس پیش رفت سے کمپیوٹر کی دنیا میں مزید انقلابات متوقع ہیں۔

مزید خبریں :