دنیا
25 جون ، 2012

سری نگر، صوفی بزرگ دستگیر صاحب کی درگاہ میں آگ لگ گئی

سری نگر، صوفی بزرگ دستگیر صاحب کی درگاہ میں آگ لگ گئی

سری نگر… مقبوضہ کشمیر کے دارالحکومت سری نگر میں شیخ عبدالقادر جیلانی سے منسوب درگاہ میں آگ لگ گئی ہے، فائر بریگیڈ کا عملہ آگ بجھانے میں مصروف ہے۔سری نگر میں واقع دو سو سال قدیم درگاہ میں آج صبح آگ بھڑک اٹھی جس پر قابو پانے کی کوششیں جاری ہیں۔مقامی افراد اور پولیس اہلکار بھی امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں۔ آگ سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم اہل علاقہ میں شدید اشتعال پایا جاتا ہے۔ مقامی افراد نے الزام لگایا ہے کہ آگ کی بروقت اطلاع دینے کے باوجود متعلقہ حکام نے فوری طورپر اقدامات نہیں کیے جس کی وجہ سے درگاہ کو شدید نقصان پہنچا۔ شیخ عبدالقادر جیلانی سے منسوب یہ درگا ہ مقامی کشمیریوں کے لیے انتہائی اہمیت کی حامل ہے۔

مزید خبریں :