25 جون ، 2012
نئی دہلی… بھارتی پولیس نے ممبئی حملے کے مبینہ منصوبہ ساز کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ پولیس کے مطابق ملزم ذبیح الدین کو آج صبح دلی کے اندرا گاندھی ائیرپورٹ سے گرفتار کیا گیا۔ ملزم پرممبئی حملوں میں معاونت کا الزام ہے ۔ذبیح الدین کا تعلق انڈین مجاہدین سے بتایا گیا ہے۔ دو ہزار آٹھ میں ہونے والے ممبئی حملوں میں ڈیڑھ سو سے زاید افراد مارے گئے تھے۔