پاکستان
31 جنوری ، 2012

حسین حقانی کو چھوڑنا،نیٹو سپلائی بحالی میمو ڈیل ہے،اعجاز الحق

حسین حقانی کو چھوڑنا،نیٹو سپلائی بحالی میمو ڈیل ہے،اعجاز الحق

بھکر…مسلم لیگ ضیاء کے سربراہ اعجازالحق نے کہا ہے کہ حسین حقانی کو چھوڑنا اور نیٹو سپلائی کی بحالی میمو ڈیل کا حصہ ہے، بھکر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اعجازالحق کا کہنا تھا کہ پاکستان کی سلامتی کو جتنے خطرات آج لاحق ہیں پہلے کبھی نہ تھے،لال مسجد سانحہ پر استعفیٰ نہ دینا ان کی سب سے بڑی غلطی تھی،انہوں نے کہا کہ ق لیگ کے سربراہوں کی نااہلیوں اور پیپلزپارٹی کی حمایت کے باعث ق لیگ کے اراکین تحریک انصاف میں شامل ہورہے ہیں،ان کاکہنا تھا کہ پرویزمشرف کبھی پاکستان نہیں آسکتا،کوشش ہے کہ پیپلزپارٹی کے بغیر تمام سیاسی اور مذہبی جماعتوں کا اتحاد قائم ہوجائے۔

مزید خبریں :