دنیا
08 دسمبر ، 2016

بھارت میں ایک ساتھ تین طلاقیں غیر آئینی قرار

بھارت میں ایک ساتھ تین طلاقیں غیر آئینی قرار

 

الہٰ آباد کی ہائی کورٹ نے ایک ساتھ تین طلاقوں کو غیر قانونی قرار دے دیا، عدالت کا کہنا ہے کہ تین طلاقوں سے خواتین کے حقوق کی خلاف ورزی ہوتی ہے۔

الہٰ آباد ہائی کورٹ کا کہنا ہے کہ کوئی پرسنل لاء بورڈ آئین سے اوپر نہیں ہے، ایک ساتھ تین طلاقوں سے خواتین کے حقوق کی خلاف ورزی ہوتی ہے، خواتین کی جانب سے تین طلاقوں کا معاملہ بھارتی سپریم کورٹ میں چیلنج کیا گیا ہے۔

وفاقی حکومت نے بھی سپریم کورٹ میں تین طلاقوں کو صنفی انصاف، مساوات اور آئین کے خلاف قرار دیا تھا۔ آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کا کہنا ہے کہ مذہب میں بنائے گئے قوانین پر عدالت میں سوالات نہیں اٹھانے چاہیے۔

مزید خبریں :