25 جون ، 2012
اسلام آباد … قومی گرڈ میں مزید 400 میگاواٹ بجلی شامل ہوگئی جب کہ سندھ میں سی این جی اور صنعتوں کیلئے گیس کی لوڈ شیڈنگ ایک سے بڑھا کر 2 دن کرنے کی تجویز پر فیصلہ آج متوقع ہے جس سے کے ای ایس سی کو یومیہ اضافی 90ملین مکعب فٹ گیس فراہم ہو سکے گی۔ ذرائع کے مطابق سندھ میں سی این جی اور صنعت کو گیس کی ہفتہ وار بندش 1 روزہ کی بجائے 2 روز کرنے کی تجویز ہے، اس سے یومیہ بچنے والی 90 ملین مکعب فٹ گیس کے ای ایس سی کو دینے کی تجویز ہے تاکہ بجلی کی پیداوار بڑھائی جاسکے، اس بارے حتمی فیصلہ آج ایوان صدر میں کیے جانے کی توقع ہے۔ وزیراعظم ہاوٴس کے اعلامیے کے مطابق 3 تھرمل پاور پلانٹس سے پیداوار شروع ہونے سے مزید 400 میگاواٹ بجلی قومی گرڈ میں شامل ہوگئی ہے اور بجلی کی فراہمی میں رواں ہفتے بتدریج بہتری آئے گی۔